تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسرائیل نے گروپ چار کا فلسطینی فارمولا مسترد کردیا

جنگ نیوز -
اسرائیل نے گروپ چار کا فلسطینی فارمولا مسترد کردیا

مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کے بارے میں گروپ چار کے ایک بیان پر مبنی براہ راست مذاکرات کے لیے فلسطینی فارمولا مسترد کردیا ہے۔اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی جارج میچل سے ملاقات میں کہا ہے کہ'وہ فلسطینیوں کے ساتھ فوری طورپر مذاکرات شروع کرنے کو تیار ہیں لیکن کسی قسم کی پیشگی شرائط قبول نہیں کریں گے۔محمودعباس نے جارج میچل سے ملاقات سے قبل واضح کیا تھاکہ اگر مشرق وسطیٰ کے بارے میں گروپ چار اپنے 19مارچ کے فیصلے کی روشنی میں اسرائیل کو یہودی بستیوں کی تعمیر منجمد کرنے کے پرآمادہ کرے تو وہ براہ راست مذاکرات کا آغاز کرنے کو تیارہوں گے۔گروپ چاراپنے بیان میں اسرائیل اور فلسطینیوں پر یہ بھی زوردے چکا ہے کہ وہ آیندہ چوبیس ماہ کے دوران مشرق وسطیٰ کے دیرینہ تنازعے کے حل اور1967 کی جنگ سے قبل کی سرحدوں میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے تمام متنازعہ امور کوطے کرنے کی غرض سے جلدبراہ راست مذاکرات کا آغاز کریں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.