5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
منڈی بہاؤالدین میں پسند کی شادی کرنیوالا جوڑاقتل
جنگ نیوز -
منڈی بہاؤالدین میں پسند کی شادی کرنیوالا جوڑاقتل
منڈی بہاوالدین …منڈی بہاوالدین میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے بھائی اور والد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔پولیس کے مطابق منڈی بہاوالدین کے علاقے محلہ صوفی پورہ کے رہائشی انیل حیدر عرف پپو نے ڈیڑھ سال قبل اپنے ہی محلے کی رہائشی شازیہ سے شادی کی تھی۔ جس پر شازیہ کے گھر والوں کواس کا رنج تھا جمعرات کی شب کو انیل حیدر اپنی بیوی کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ شازیہ کے والد اور بھائیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شازیہ موقع پر جاں بحق جبکہ ان کا داماد انیل حیدر عرف پپو شدید زخمی ہو گیا۔جس کو فوری طور پرتشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔