5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برسلزمیں گل بگونیا سے سچ مچ پھولوں کا قالین بچھا دیا گیا
جنگ نیوز -
برسلزمیں گل بگونیا سے سچ مچ پھولوں کا قالین بچھا دیا گیا
برسلز…پھولوں کی رہ گزرکا ذکرآپ نے سنا ضرورہوگالیکن برسلزمیں گل بگونیا سے سچ مچ پھولوں کا قالین بچھا دیا گیا۔یہ کام کیا ہے بگونیا اگانے والے کاشتکاروں نے ۔انھوں نے آٹھ لاکھ پھولوں سے ایک رنگارنگ قالین تیارکیا اور اسے برسلز کے گرینڈ پلیس پر بچھا دیا۔دوہزاراسکوائر میٹرز کا شوخ رنگوں کا یہ پھولوں بھرا راستہ پانچ گھنٹوں کی محنت سے تیارکیا گیا تھا۔اس ساری تگ ودو کا مقصد گل بگونیا کے اولڈ فیشن کے امیج کو دورکرنا تھا۔تاکہ تقریبات میں اس کے استعمال کو فروغ دیا جاسکے۔