تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان میں سیلاب کی صورتحال ،یورپین یونین کا اجلاس طلب

جنگ نیوز -
برسلز…پاکستان میں سیلاب کی صورت حال پرتبادلہ خیال کے لیے یورپین یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آئندہ ماہ طلب کرلیاگیا۔یورپین یونین خارجہ تعلقات کی سربراہ کیتھرین ایشٹائن نے ایک خط کے ذریعے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کوگیارہ ستمبر کو برسلز میں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔جس میں تجارت ،ترقی اور امداد کے کمشنر بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں پاکستان کے لیے طویل المدتی امدادی منصوبہ پر گفت گو ہوگی۔اور پاکستان کو جی ایس پی پلس اسکیم میں شامل کرنے پر غورہوگا جس کے تحت پاکستان کو ٹیکسٹائل سمیت چھ مقبول پاکستانی پروڈکٹس برآمد کرنے کا موقع فراہم کیا جاسکتاہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اتوارکو پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.