5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پیرس ہلٹن پر بال لگوانے والی کمپنی کا 35ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…ہلٹن ہوٹل کی مالکہ پیرس ہلٹن پر ایک بال لگوانے والی کمپنی نے 35ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔پیرس ہلٹن نے ’ہیئر ٹیک‘ کمپنی کی ترجمان کے طور پر کام کرنے کے لیے3.5ملین ڈالر سے زائد رقم وصول کی تھی تاہم کمپنی کے مطابق پیرس میگزین اور ٹی وی پر Hairtech کمپنی کے بالوں کے بجائے ان کی حریف کمپنیوں کی مصنوعات استعمال کرتی نظر آئیں۔ لاس اینجلس کاؤنٹی سپریئر کورٹ میں دائر مقدمے میں کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیرس ہلٹن2007ء میں جیل چلی گئی تھیں جس کے باعث وہ Hairtech کی ایک بہت اہم افتتاحی پارٹی میں شرکت نہ کرسکیں جس سے کمپنی کو 6.6ملین ڈالر کا نقصان پہنچا۔