تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسرائیل میں22سو سال قدیم سونے کا نا یاب ترین سکہ دریافت

جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس…سینٹرل مانیٹرنگ…اسرائیل میں لبنان کے سرحد کے قریب تل کدیش کے مقام پر یونی ورسٹی آف مشی گن اور یونی ورسٹی آف منی سوٹوکے ماہرین ِ آثارِ قدیمہ کی ٹیم نے کھدائی کے دوران2,200سال پرانا نایاب سونے کا سکہ دریافت کیا ہے۔191قبلِ مسیح سے تعلق رکھنے والا یہ سونے کا سکہ تقریباً28گرام وزنی ہے جسے مصر کے شہر اسکندریہ میں تیار کیا گیا تھا۔اس سکے پر مصر کے اس دور کے سربراہPtolemyدوئم کی اہلیہArsinoe Philadephusدوئم کا نام کنندہ ہے اور یہ اُس دور میں بننے والے سونے کے سکوں سے چھ گنا زیادہ وزنی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.