تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سردیوں میں وٹامن ڈی کا استعمال بیماریو ں سے محفوظ رکھتا ہے،تحقیق

جنگ نیوز -
ہیلسنکی…سینٹرل مانیٹرنگ…فن لینڈ میں کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ سردیوں کے موسم اور فلو میں روزانہ وٹامن ڈی لینے سے بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیمپرے میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق اگر خون میں وٹامن ڈی کی مقدار کم ہو جائے تو بچوں اور بڑوں میں ذیابطیس، ڈپریشن، دمہ اورسرطان جیسے موذی مرض تک لاحق ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم پر براہِ راست دھوپ لگنے سے خون میں وٹامن ڈی شامل ہو تا رہتا ہے۔ تحقیق کے نگران کے مطابق وٹامن ڈی کی بدولت جسم کا مدافعتی نظام مضبوط رہتا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.