5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امیتابھ مراٹھا سردار شیوا کے باپ کا کردار ادا کریں گے
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن برصغیر کی تاریخی شخصیت چتراپتی شیواجی کے والد کا کردار ادا کریں گے۔مراٹھا سردار کی زندگی پر ہدایت Soham Shah کی نئی آنے والی اس فلم میں مرکزی کردار سجنے دت کا ہوگا جس میں وہ شیواجی کا روپ بھرتے ہوئے نظر آئیں گے۔تازہ ترین اطلاع کے مطابق میگا اسٹار امیتابھ بھی اس تاریخی فلم کا حصہ ہوں گے۔امیتابھ بچن اس سے قبل مراٹھی جنگجو شیوا جی کی زندگی پرفلم ساز Vinay Apteکی زیرِ ہدایت بننے والی فلم میں کردار ادا کرچکے ہیں تاہم اس بار وہ شیوا جی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کے والدShahaji Bhonsle کا کردار نبھا ئیں گے۔