تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دنیا کے مہنگے ترین کرسٹلز سے مزین دس فٹ اونچا گٹار

جنگ نیوز -
نیویارک…سینٹرل مانیٹرنگ…نوجوان نسل کو موسیقی کے آلات میں سب سے زیادہ گٹار سے شغف ہوتا ہے۔ایک امریکی آرٹسٹ نے بھی گٹار کے لئے اپنی دلچسپی کے اظہار کا انوکھا ذریعہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ Erin Laureau نامی اس آرٹسٹ نے لکڑی کا دس فٹ اونچا گٹار تیار کیا ہے جو ایک عام گٹار کی مانند موسیقی کے سُر بکھیرنے کی بھر پور صلاحیت ر کھتا ہے۔خوبصورت رنگوں کی دھاریوں سے مزین اس گٹار کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے اوپری حصے کو دنیا کے مہنگے ترین کرسٹلز(Swarovsky) سے سجایا گیا ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.