تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسپائیڈر مین جیسے کرتب دکھاتی ’چارلی‘ نامی ’اسپائیڈر کیٹ‘

جنگ نیوز -
ایڈن برگ…سینٹرل مانیٹرنگ…دنیا بھر میں فلم اسپائیڈر مین کے کردار کے لاکھوں مداح پائے جاتے ہیں جن میں سے کئی خود کو اسپائیڈر مین کے سانچے میں بھی ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان مداحوں کو پیچھے چھوڑتے ایک بلی بھی اسپائیڈر مین بننے میدان میں اُتر گئی ہے۔اسکاٹ لینڈ کی کاؤنٹی اسٹرلنگ کے قصبےFalkirkسے تعلق رکھنے والی بلی چارلی بھی اکثر و بیشتر اسپائیڈر مین کی طرح دیواریں چڑھتی پائی جاتی ہے۔سات سالہ چارلی کو روزانہ واک پر جانے کا شوق ہے اور ایک دن اپنے مالک کے فلیٹ کا مرکزی دروازہ کافی دیر تک نہ کھلنے پر اُس نے پچھلی دیوار کے ذریعے فلیٹ تک پہنچنے کا راستہ چُن لیا۔اپنے اگلے پاؤں کے پنجوں کو دیوار پر گرفت بنائے رکھنے اور پچھلے پاؤں کی مدد سے پیش قدمی کرتی چارلی13فٹ چڑھ کر فلیٹ کی کھڑکی تک پہنچ گئی۔اپنی دیوار چڑھنے کی ناقابلِ یقین صلاحیت کے باعث چارلی کو اسپائیڈر کیٹ کا خطاب حاصل ہوگیا ہے اور اپنی اسی صلاحیت کو چارلی اکثر وبیشتر اپنے مالک کے فلیٹ تک پہنچنے کے لیے استعمال کرتی نظر آتی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.