5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مظفر گڑھ میانوالی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا
جنگ نیوز -
مظفر گڑھ…مظفر گڑھ میانوالی روڈ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے،ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں متاثرہ افراد حکومتی امداد کے منتظر ہیں، جب کہ تیسرے روز بھی قصبے شاہ جمال میں پھنسے ہزاروں افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیوآپریشن شروع نہیں کیاجاسکا ہے۔ مظفر گڑھ میں تباہی مچانے والاسیلابی ریلا مسندے والی کے ڈی سی پل تک پہنچ گیا ہے ۔ریلیف کیمپس میں سحری کے دوران متاثرین نے قطاروں میں لگ کرکھانا لیا۔ رش کے باعث بڑی تعداد میں متاثرین کوکھانا نہیں مل سکا اورا نہیں بھوکے ہی روزہ رکھنا پڑا۔راجن پور کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے جام پور اور کوٹھ مٹھن میں سیلابی پانی کھڑا ہے۔ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں سحری و افطار کا انتظام کیا گیا ہے۔ انڈس ہائی وے اور ملتان روڈ سیلابی ریلوں میں بہنے کے بعد آج پانچویں روز بھی ڈیرہ غازی خان کا پنجاب اور خیبر پختون خواہ سے زمینی رابطہ منقطع ہے اور ایندھن اور غذائی اجناس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔