تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

میانمار،دو دہائیوں کے بعد عام انتخابات سات نومبر کو ہوں گے

جنگ نیوز -
رنگون…میانمار میں عام انتخابات سات نومبر کو ہوں گے ،گذشتہ دو دہائیوں میں میانمار میں ہونے والے یہ پہلے عام انتخابات ہوں گے۔رنگون میں سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی جنتا نے عام انتخابات کے لیے سات نومبر کی تاریخ دی ہے ۔میانمارمیں بیس سال سے قید جمہوریت پسند رہنما آن سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے 1990 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم میانمار کی فوجی جنتا نے انہین اقتدار سنبھالنے کی اجازت نہیں دی۔میانمار میں اپوزیشن جماعتیں انتخابات کا بائیکاٹ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہیں ۔فوجی حکومت کی جانب سے بنائے گئے الیکشن کمیشن میں 40 جماعتوں نے رجسٹریشن کرائی ہے تاہم ابھی یہ طے کرنا باقی ہے کہ کس کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.