5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسٹیٹ بینک کی زرعی قرضوں کی دستاویزات کی فہرست پر نظر ثانی
جنگ نیوز -
کراچی…اسٹیٹ بینک نے زرعی قرضوں کی بروقت فراہمی کے لئے دستاویزات کی فہرست پر نظر ثانی شروع کردی۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زرعی قرضوں کے لئے خصوصی اور الگ شعبے بنائیں اور اس میں زرعی قرضوں پر خصوصی ماہرین تعینات کئے جائیں ساتھ ہی ہر بینک میں علاقائی لحاظ سے قرضوں کے اجرا کے لئے رقوم مختص کی جائیں۔اس کے علاوہ موقع پر کاغذات کی تصدیق، ان پروسیسنگ اور قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس عمل کے لئے بینکس 31 دسمبر 2010 تک اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری لے کر اسٹیٹ بینک کو آگاہ کریں۔