تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

تین ملکی ون ڈے سیریز،آج سری لنکا اور نیوزی لینڈ مدمقابل

جنگ نیوز -
دمبولا…تین ملکی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج میزبان سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔دمبولا میں جاری سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مستقل کپتان ڈینئیل ویٹوری اور نائب کپتان برینڈن مکولم کی خدمات حاصل نہیں، اس کے باوجود کیوی ٹیم نے بھارت کو سیریز کے پہلے میچ میں 200 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ آج کے میچ میں آل راؤنڈر جیکب اورم کی کیوی فائنل الیون میں شرکت مشکوک ہے۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان کمار سنگاکارا نے میچ سے قبل کہا ہے کہ ان کی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کرے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.