5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جولائی2010: تجارتی خسارے میں23.84فیصد اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی …جولائی2010 کے دوران ملکی تجارتی خسارہ جولائی2009 کے مقابلے میں23.84 فیصد اضافے کے ساتھ1ارب45کروڑ ڈالر رہا۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی2010میں ملکی برآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں21.83 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 78کروڑ ڈالر رہیں جبکہ درآمدات22.72 فیصد اضافے کے ساتھ3 ارب23 کروڑ ڈالر رہیں۔اعدادوشمار کے مطابق جون2010 کے مقابلے میں جولائی2010 کے دوران ملکی تجارتی خسارے میں3.28 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات میں1.73 فیصد کمی جبکہ درآمدات میں0.45 فیصد کا اضافہ ہوا۔