5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کے ایس ای: ہنگامی طور پر نئی فنانسنگ پروڈکٹس متعارف کرانے کا مطالبہ
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ممبران نے فنانسنگ کی پروڈکٹ میں تاخیری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مارکیٹ میں ہنگامی بنیاد پر نئی فنانسنگ پروڈکٹس متعارف کرنے کا مطالبہ کردیا۔کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سینئر ممبران صدیق دلال، نعیم رفیع اور جاوید موتی نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کے ایس ای کے چیئرمین کی جانب سے بورڈ کی جانب سے منظور کردہ فنانسنگ پروڈکٹس پر اعتراضات بلا جواز ہیں اور چیئرمین کے ایس ای کو اپنے تحفظات سے بورڈ کی منظوری سے قبل آگاہ کرنا چاہیے تھا۔اسٹاک ممبران کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص گروپ مارکیٹ کو نیچے لانا چاہتے ہیں اسی لیے یہ گروپ قرض کی سہولت متعارف کرانے میں مشکلات پیدا کررہا ہے۔انہوں نے کے ایس ای میں ممبر ڈائریکٹرز سے مطالبہ کیا کہ وہ احتجاج چیئرمین ایس ای سی پی کے سامنے ریکارڈ کرائیں اور ایس ای سی پی مارکیٹ میں فوری نئی فنانسنگ کی پروڈکٹس جاری کرنے کا اعلان کرے تاکہ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوسکے۔