5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیالکوٹ میں ایل پی جی اسٹیشنز کے لائسنس جاری کردیئے
جنگ نیوز -
سیالکوٹ . . . آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گاڑیوں میں مائع پیٹرولیم گیس کی براہ راست فراہمی کیلئے سیالکوٹ میں ایل پی جی اسٹیشنز کے لائسنس جاری کردیئے۔اوگرا حکام کے مطابق یہ لائسنس سیالکوٹ میں نور ایل پی جی کمپنی کو جاری کیا گیا ہے ، لائسنس حاسل کرنے کے بعد نور ایل پی جی سیلکوٹ جیل روڈ پر ایل پی جی اسٹیشن قائم کرے گا۔ یہ لائسنس آئندہ15 سال کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ اوگرا ایل پی جی اسٹیشنز کے قیام اب تک9 لائسنس جاری کرچکا ہے۔