5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب کے باوجود پی ایس او کے 95فیصد پمپس پر آپریشن جاری
جنگ نیوز -
کراچی . . . پاکستان اسٹیٹ آئل کے ملک بھر میں سیلاب کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے95 فی صد سائٹ کام کررہے ہیں۔پاکستان اسٹیٹ آئل کی ترجمان نے جیو نیو ز کو بتایا کہ پی ایس او کے3443 میں سے3282 پیٹرول پمپس پر آپریشن جاری ہیں جو مجموعی پیٹرول پمپس کا95 فیصد ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیلا ب کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ریٹیل آؤٹ لیٹس میں ملتان، پشاور، کوئٹہ، سکھر، اسلام آباد: اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے پی ایس او کے آؤٹ لیٹس میں ملتان کے 259 میں 244 کام کررہے یں جبکہ پشاور 303 میں سے 290، کوئٹہ میں 166 میں سے 120، سکھر میں 222 میں سے 216، اسلام آباد میں 312 میں سے 292 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 213 میں سے 171 سے پیٹرولیم پمپس سے مصنوعات کی فراہمی جاری ہے۔