تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مغربی افریقی ملک کیمرون میں ہیضے نے دو سو افراد کی جان لے لی

جنگ نیوز -
نیویارک . . . فارن ڈیسک . . . مغربی افریقی ملک کیمرون میں ہیضے نے دو سو افراد کی جان لے لی۔ امریکی نشریاتی ادارے’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق مغربی افریقی ملک کیمرون میں ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی جس سے دو سو افراد ہلاک اور25سو اسپتالوں میں داخل ہیں۔حکومت نے خبر دار کیا ہے کہ یہ وبا خطے اور ہمسایہ ممالک میں پھیل سکتی ہے۔اس بیماری کے بارے جون میں خبردار کیا جا چکا تھا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ بیما ری آلودہ پانی سے پھیلتی ہے اور ہر سال ایک لاکھ بیس ہزار سے زیادہ افراد ہیضے سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.