تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاڑکانہ: کشتی الٹنے سے دس خواتین سمیت30افرادجاں بحق

جنگ نیوز -
لاڑکانہ . . . لاڑکانہ میں نصرت لوپ بند کے قریب کشتی الٹنے سے دس خواتین سمیت30افرادجاں بحق ہوگئے ۔واقعہ آج صبح پیش آیا جب لاڑکانہ کے کچے کے علاقے میں پھنسے ہزاروں افراد میں سے یہ تیس بدنصیب ایک نجی کشتی کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔کشتی میں دس خواتین سمیت 30افرادسوار تھے ۔یہ کشتی جب لاڑکانہ کے کچے کے علاقے اور نصرت لوپ بند کے درمیان پہنچی تو توازن برقرارنہ رکھ سکی اورالٹ گئی جس سے کشتی میں سوار تمام30افرا دپانی میں بہہ گئے ۔عینی شاہدین کے مطابق تمام ہلاک شدگان کی لاشیں تیزبہاؤ کی وجہ سے بہہ گئے ۔سیلاب کی وجہ سے لاڑکانہ میں ہزاروں افراد اب بھی کچے کے علاقوں میں پھنسے ہوہئے ہیں اور یہ افراداپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی کوشش کررہے ہیں گذشتہ روز بھی گوٹھ منگنیجو میں ایک کشتی الٹنے سے تیس افرادڈوب گئے تھے جنہیں ریسکیوکی ٹیمیوں نے بروقت بچالیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.