5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکیوں کی اکثریت ’گے میرج‘ کی حامی نہیں ہے،سروے
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . فارن ڈیسک . . . امریکیوں کی اکثریت ’گے میرج‘ کی حامی نہیں ہے۔ امریکی اخبار’دی انٹلانٹک‘نے سی این این کے ایک سروے کے حوالے سے بتایا کہ زیادہ تر امریکی ایسی شادیوں کے خلاف ہیں۔ برطانوی اخبار گارجین کے مطابق سان فرانسیسکو کی عدالت نے ایسی شادی کے بارے حتمی فیصلے کو التوا میں ڈال دیا ہے، تاہم ان شادیوں کے مخالف اعلیٰ عدالت میں اپیل کریں گے۔ عدالت نے اعلیٰ عدالت میں اپیل کے لیے اپنے فیصلے میں توسیع کر دی ہے۔