5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارت کی ’سپر برگ‘ جرثومے کی برطانوی طبی تحقیق پر سخت ناراضگی
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . فارن ڈیسک . . . بھارت نے’سپر برگ‘جرثومے کی برطانوی طبی تحقیق پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘کے مطابق بھارت کے اسپتالوں سے متعلقہ جرثومے سپربرگ کے ایشو پر بھارتی سیاست دانوں نے اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک میں ٹورزم انڈسٹری کے خلاف سازش قرارد یا ہے۔ برطانوی میڈیکل جرنل ’دی لینسٹ‘ میں شائع کی گئی تحقیق میں کہا تھا کہ برطانوی اسپتالوں میں ایک خطرناک جرثومہ داخل ہو چکا ہے جو سب سے طاقت ور اینٹی بائیوٹکس سے بھی قابو نہیں کیا جا سکتا۔یہ جرثومہ بھارت کے اسپتالوں سے برطانیہ میں ان مریضو ں کے ذریعے پہنچا جو بھارت میں علاج کے لیے گئے ۔ان مریضوں میں ایسے بیکٹیریا ہیں جو این ڈی ایم ون نامی اینزائمز کے حامل ہیں۔طبی ماہرین نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ان سے ایسے انفیکشن پھوٹ سکتے ہیں جو ایک شخص سے دوسرے تک تیزی سے منتقل ہوتے ہیں۔بھارتی وزارت صحت نے اس رپورٹ پر تنقید کی ہے۔