5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
آتش زدگی،سعودی باشندوں نے ماسکو سے انخلا شروع کر دیا
جنگ نیوز -
ماسکو . . . فارن ڈیسک . . . سعودی عرب کے باشندوں نے آتش زدگی کے بعد ماسکو سے انخلا شروع کر دیا ہے۔اخبار ’سعودی گزٹ‘کے مطابق شاہ عبدالله کی ہدایت پر سعودی سفارت خانے کا عملہ و دیگر سیاح ایک نجی طیارے کے ذریعے ماسکو سے نکل آئے۔ماسکو میں دھند اور آگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید پر یشانیوں کا سامنا ہے۔ غیر ملکی سیاح اور تارکین وطن اپنے اپنے ممالک کو لوٹ رہے ہیں ۔سعودی عرب کے شاہ خالد بین الاقوامی ائیر پورٹ پر سفارت خانے و دیگر افراد کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا۔ سعودی سفیر کے مطابق پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے بھی ملک بھر سے سعودی باشندے کراچی پہنچ چکے ہیں اور حا لات کے معمول تک آنے تک وہ کراچی میں قیام کریں گے۔