تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

افغان جنگ امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ بن گئی،رپورٹ

جنگ نیوز -
نیو یارک . . . فارن ڈیسک . . . افغان فوج کی کمزوریاں، افغان حکومت کی کرپشن، پاکستان کی طرف سے مبینہ ڈبل گیم، سات سال تک بش انتظامیہ کی ناکامی، بہت زیادہ تعداد میں افغانستان میں فوج کی تعیناتی اور بڑے پیمانے پر فنڈز اور توجہ کے ارتکاز کے باعث افغان جنگ امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ کی صورت اختیار کر گئی ہے۔امریکی اخبار’نیو یارک ٹائمز‘ اپنے اداریے میں لکھتا ہے کہپاکستان اور افغانستان کی سرحدوں کے پار القاعدہ کو ان کی محفوط پنا ہ گاہوں سے محروم کرنے میں امریکا کے افغا نستان میں بہت اہم قومی مفادات ہیں، اور یہ امریکا کی اخلاقی اور حکمت عملی کہ لیے بھی تباہ کن ہو گا کہ وہ افغان عوام کو طالبان کے ظلم و ستم کے رحم کرم پر چھوڑ دیں، لیکن زیادہ تر امریکیوں کے نزدیک امریکا افغانستان کی حکمت عملی کے بارے انتہائی الجھن اور پریشانی کا شکار ہے اور تاحال کامیابی کے امکانات انتہائی کم نظر آرہے ہیں۔ ’دی ٹائمز ‘ میں شائع دستاویزات سے کامیابی کا امکان مشکل نظر آتا ہے ۔ وکی لیکس سے2009 سے پہلے جنگ کی حکمت عملی کا پتہ چلتا ہے لیکن اوباما کا 30ہزار فوجیوں کا اس جنگ میں اضافہ کیا حقائق کا تبدیل کردے گا، اس کا جواب اوباما ہی بہتر دے سکتے ہیں جوپاکستا ن کے ملٹری کمانڈر اور افغان صدر کے ساتھ تعاون کا حتمی فیصلہ کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.