تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

افغان جنگ میں امریکی فوجی ہلاکتیں گیارہ سو سے زائد ہو گئیں

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . فارن ڈیسک . . . افغان جنگ میں امریکی فوجی ہلاکتیں 1,123 جب کہ عراق جنگ میں یہ تعداد4,414 ہو گئی ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان میں 2001سے امریکی جارحیت کے بعدسے اب تک امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں1,123ہوگئیں ،اس میں903فوجی مخالفانہ حملوں میں مارے گئے ۔ اس دوران7415امریکی فوجی افغان جنگ میں زخمی ہو چکے ہیں ۔ امریکی خبر رساں ادارے’اے پی ‘ کے مطابق 2003سے عراق پر امریکی جارحیت کے بعد4,414فوجیوں میں سے3,490مخالفانہ حملوں جب کہ31,907 فوجی زخمی ہوئے۔2003سے امریکی حملے کے بعد ایک لاکھ عراقی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ عراقی حکومت ان کے خاندانوں کو رقم فراہم کرے گی۔2004سے عراقی صوبے انبار میں کسی عراقی کو کوئی رقم نہیں دی گئی جب کہ وہ صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا اور وہاں50ہزار عراقی مارے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.