تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلابی ریلے کی آمد، کوٹری بیراج ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا

جنگ نیوز -
سکھر . . . سکھر بیراج سے سیلابی ریلا تیزی سے کوٹری بیراج کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے کوٹری بیراج پل ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا ہے۔گھوٹکی میں بھونگ بند ٹوٹنے سے رینی کینال میں داخل ہونے والے سیلابی ریلے کا دباؤ برقرارہے۔ ڈی سی او گھوٹکی عبدالعزیز عقیلی کے مطابق کچے کے دریائی علاقے میں تین روزسے پھنسے دس ہزار سیلاب زدگان کو نکال لیاگیاہے۔سکھر بیراج اور گڈو بیراج میں پانی کی سطح کم ہورہی ہے ۔اگلے بارہ گھنٹوں میں پنجاب کی طرف سے آنے والے سیلابی ریلے کی وجہ سے گڈو بیراج میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے۔بیگاری بند مضبوط کرنے کے لیے علاقے کے لوگوں کے احتجاج پر محکمہ آبپاشی نے ریت کی بوریاں اور بڑے پتھر رکھنا شروع کردیے ہیں ۔ خیر پور کے الرا جاگیربند ،جمشید لوپ بند ،فرید آباد بند اور راضی ڈیرو بند پر سیلابی ریلے کا دباؤ جاری ہے۔نیوی کی جانب سے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔اب تک تیس ہزار افراد کو امدادی کیمپوں میں پہنچایاگیاہے۔دریائے سندھ میں دادو اور مورو کے درمیان کچے کے اسی سے زائد دیہات میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا ہے ۔متاثرہ دیہات سے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔نواب شاہ کے قریب مڈ منگلی اور میکارو حفاظتی بندوں پر بھی پانی کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔دریائے سندھ کے کنارے بھانوٹ بند پر پانی کا دباؤ بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔ایس ایم بند کے کچے کے علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔کوٹری بیراج میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے قاسم آباد،حسین آباد اور لطیف آباد بچاؤ بند میں پانی کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.