تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کے ای ایس سی نے متاثرین سیلاب کیلئے چھ ٹرک بھجوادیئے

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سیلاب متاثرین کیلئے اندرون سندھ چھ ٹرک امداد بھجوادی ہے۔کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق اب تک بھجوائے جانیوالے سامان میں خیمے، خشک خوراک،کھجوریں ، منرل واٹر کی بوتلیں ، صابن ، مچھر سے بچاو کی دواؤں سمیت دیگر ضروری اشیا شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق مشکل میں گھرے اپنے ہم وطنوں کی امداد کیلئے جاری سرگرمیوں میں کے ای ایس سی کے ملازمین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.