تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی: مساجد ،امام بارگاہوں سمیت تراویح کے300مقامات حساس قرار

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی پولیس چیف وسیم احمدنے ماہ رمضان میں مساجد ،امام بارگاہوں سمیت تراویح کے300مقامات ،حساس قرار دیتے ہوئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے ہے۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کراچی وسیم احمد کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے دوران جرائم کی وارداتیں بڑھ جاتی ہیں لہذا جرائم پیشہ افراد پر نگاہ رکھنے اور وارداتوں پر قابو پانے کیلئے رمضان المبارک کے تینوں عشروں کے دوران سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں300مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر ایسے مقامات جہاں تراویح کے اجتماعات ہوتے ہیں حساس قرار دیا گیا ہے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے سینٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعدبتایا کہ رمضان کے پہلے عشرے میں3سے10روزہ تراویح کے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے جبکہ پہلے عشرے میں ہی اس بار جشن آزادی بھی آرہا ہے جس کے لیے پولیس نے سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے ہیں،جبکہ رمضان کے دوسرے عشرے کے دوران جرائم کی شرح بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ دوسرے عشرے میں کاروباری لوگ کام ختم کرنے کے بعد رقم جمع کرکے گھروں کو جارہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے جرائم کی وارداتیں بڑھ جاتی ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ رمضان کے تیسرے عشرے کے دوران پولیس شاپنگ سینٹرز اور کاروباری مراکز کے باہر مددگار15پولیس کے کیمپ لگائے گی تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات ہو تو وہ پولیس سے رابطہ کرسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.