5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی: قائد آباد سے مختلف جرائم میں ملوث 37ملزم گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچیمیں قائدآباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث37ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ ڈبل سواری پر76افراد کو پکڑ کر38موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں۔ پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، رہزنی، چوری و منشیات میں ملوث37ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 7پستول، ایک کلاشنکوف، ایک آٹھ ایم ایم رائفل، ایک رپیٹر، سیکڑوں گولیاں، 14سو گرام چرس، مسروقہ موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا ، پولیس نے12جواریوں کو گرفتار کرکے داوٴ پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد کرلیے پولیس ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔