5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شیخوپورہ:ہیوی ٹرالر نے موٹر وے پولیس انسپکٹر کو کچل دیا
جنگ نیوز -
شیخوپورہ . . . شیخوپورہ کے قریب موٹر وے پر ہیوی ٹرالر نے موٹر وے پولیس انسپکٹر کو کچل کرہلاک کردیا،پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے لیا ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق انسپکٹر ساجد شیرازی شیخوپورہ کے صنعتی علاقے میں موٹر وے سروس روڈ پر کیمرہ چیکنگ میں مصروف تھے کہ تیز رفتار ہیوی ٹرالر نے انسپکٹر ساجد شیرازی کو کچل دیا جس سے انہوں نے موقع پر دم توڑدیا۔ٹرالر اسلام آباد سے لاہور کی جانب جا رہا تھا،پولیس نے ٹرالے کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔