5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چین : مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ سے مزید20 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
بیجنگ...چین میں جا ری مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ سے مزید20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ10 ہزار سے زائد افراد پھنسے ہو ئے ہیں ۔ مغربی چین میں مزید شدید بارشوں کے بعد سیلاب میں شدت اور لینڈ سلائیڈنگ سے20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک ہزار500سے زائد افراد لا پتہ ہیں ۔ گزشتہ ہفتے ژوکومیں مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ حکام نے خبرادار کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں مزید شدید بارشوں کا امکان ہے جس سے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔