5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فورسز کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق، دوبارہ کرفیو نافذ
جنگ نیوز -
سری نگر....مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم سن بچہ جاں ہوگیا جبکہ مقبوضہ وادی میں انتظامیہ نے دوبارہ کرفیونافذ کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپوارہ میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے ترہ گام میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ صبح کی نما ز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے ۔ علاقے میں حالات سخت کشیدہ ہو گئے ۔ادھرانتظامیہ نے مسلسل کرفیو اور دیگر پابندیوں میں جمعرات کو ایک دن کی نرمی کے بعدآج مقبوضہ وادی میں دوبارہ غیر اعلانیہ کرفیو نا فذ کر دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے جامع مسجد چلو کال کو ناکام بنانے کیلئے سرینگر سمیت دیگر شہروں میں بڑی تعداد میں فورسز تعینات کر کے سخت ناکہ بندی کر دی ہے۔