تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور: موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار، کئی علاقوں میں ٹریفک جام

جنگ نیوز -
لاہور...پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے شہر کا موسم تو انتہائی خوشگوار ہو گیا تاہم کئی علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا اور سڑکوں اور نشیبی مقامات پر پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور میں آج صبح سے بادل چھائے ہوئے تھے۔دوپہر بارہ بجے کے قریب اچانک مختلف علاقوں میں تیز بارش شروع ہوگئی اور کالے سیاہ بادلوں کی وجہ سے ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔سب سے زیادہ بارش شاہدرہ کے علاقے فرخ آباد میں72 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گلبرگ ،کینٹ، ڈیوس روڈ ،مال روڈ ،فیصل ٹاؤن، گڑھی شاہو اور بادامی باغ میں بھی شدید بارش ہوئی ۔بارش کے باعث مال ،ڈیوس روڈ اور کینال روڈ سمیت کئی شاہراہوں اور علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک بری طرح جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی جبکہ اتوار سے بارشوں کا تین روزہ نیا سلسلہ بھی شروع ہو جائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.