تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایل پی جی کی قیمتیں بے لگام، 10روپے فی کلو کا مزید اضافہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد....رمضان میں بے لگام مہنگائی کا ایک اور وار،24 گھنٹوں کے اندر مائع پٹرولیم گیس کی قیمت مزید10 روپے کا اضافہ کردیا گیا، فاٹا اور گلگت میں فی کلو قیمت150 روپے تک جا پہنچی ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر نے جیو نیوز کو بتایا کہ24 گھنٹوں کے دوران ایل پی جی25 روپے فی کلو مہنگی ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ10 روپے اضافے کی وجہ سے گھریلو سلنڈر118 اور اور کمرشل سلنڈر472 روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔لاہور اور گوجرانوالہ میں کلو قیمت110 سے115 روپے، اسلام آباد اور راول پنڈی، ملتان اور سرگودھا میں120 روپے کلو جا پہنچی ہے۔ آزاد جموں کشمیر میں مظفر آباد، باغ اور راولا کوٹ جبکہ مری، ایبٹ آباد اور گلیات میں فی کلو ایل پی جی135 روپے ہوگئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.