5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بان کی مون کل پاکستان پہنچ رہے ہیں
جنگ نیوز -
اسلام آباد....اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور امریکی سینیٹر جان کیری ، سیلاب زدگان سے اظہار یک جہتی کیلئے پاکستان آئیں گے سرکاری طور پر جاری تفصیلات کے مطابق یواین سیکریٹری جنرل کل پاکستان آئیں گے جبکہ سینیٹر جان کیری18 اگست کو یہ دورہ کریں گے ، صدر آصف زرداری نے ان دونوں شخصیات کی پاکستان آمد کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب کی آفت سے مقابلہ پاکستانی عوام اور عالمی برادری کی اجتماعی کوششوں سے کیا جاسکتا ہے۔