5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے آخری روز محدود تیزی
جنگ نیوز -
کراچی....کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے آخری روز محدود پیمانے پر تیزی رہی اور انڈیکس نو ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ سرمایہ کار بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹرز میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے ا ختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 31 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار 823 پوائنٹس پربند ہوا جبکہ کاروباری حجم تین کروڑ 19 لاکھ شئیرز رہا۔ جمعہ کو سب سے ز یادہ کام حب پاور کمپنی کے شئیر میں ہواجس کی قیمت 95 پیسے اضافے کے ساتھ 31 روپے ایک پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 59 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار 752 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں آئندہ ہفتے تیکنکی بنیادوں پر ریکوری دیکھی جاسکتی ہے۔