تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کوہاٹ گیس فیلڈ کی مین ٹرانسمیشن لائن دھماکے سے تباہ

جنگ نیوز -
کوہاٹ....کوہاٹ گیس فیلڈ کی مین ٹرانسمیشن لائن کو دہشت گردوں نے دھماکے سے ا ڑا دیا جس سے پنجاب اور دیگر علاقوں کو گیس کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جمعے کی صبح کوہاٹ گیس فیلڈ کی مین لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے 55 ملین کیوبک فٹ گیس کی فراہمی بند ہوگئی۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کی انتظامیہ نے فوری طور پر گیس لائن کو جوڑنے کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ گیس پریشر کم ہو نے سے فیصل آباد میں100 میگاواٹ اور کو ٹ ادو میں 360 میگاواٹ کے گیس پر چلنے والے یونٹ بند کر دیے ہیں اور پیپکو کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان یونٹ کو تیل پر چلایا جائے۔سوئی گیس کمپنی کے مطابق اس فیلڈ سے چوبیس گھنٹے کے اندر گیس پنجاب اور دیگر علاقوں کو بحال کر دی جائیگی۔سوئی گیس کمپنی نے تمام گیس فیلڈز پر سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.