تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسرائیل مغربی کنارے کے90 فی صد علاقے سے انخلا کیلئے تیار

جنگ نیوز -
لندن....ایک عربی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے منصوبہ تیار کرلیا ۔ عارضی حل میں مغربی کنارے کے90 فی صد علاقے سے انخلا شامل ہے ۔ لندن سے شائع ہونے والے عربی روزنامے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے براہ راست مذاکرات میں فلسطینیوں کو پیش کرنے کے لئے ایک منصوبہ تیار کیا ہے ۔ منصوبے میں1993 کے اوسلو معاہدے کی طرح کے ایک دوسرے معاہدے کا اعلان ، مغربی کنارے کے90 فی صد تک علاقے سے انخلا اور تقریبا50ہزار سے زیادہ آبادکاروں کی یہودی بستیوں کے بلاکوں میں منتقلی شامل ہیں ۔ دوسری جانب اخبار نے رام اللہ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیتنیاہو نے گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقاتوں میں مغربی ایلچیوں کو اس امر سے آگاہ کردیا ہے کہ موجودہ صورتحال کسی بھی حتمی امن معاہدے تک پہنچنے کے لئے موزوں نہیں ۔ اس لئے وہ براہ راست مذاکرات کے دوران فلسطینی اتھارٹی کے سامنے ایک نئے عبوری معاہدے تک پہنچنے کے لئے منصوبہ پیش کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.