5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کوئٹہ:حبیب جالب بلوچ کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعوی
جنگ نیوز -
ٰکوئٹہ....انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان ملک محمد اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل حبیب جالب بلوچ کے قتل میں ملوث دو مبینہ ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کا کہنا تھا کہ بی این پی راہنما کے قتل میں ملوث دو ملزمان میں سے ایک کو کوئٹہ اور دوسرے کو جیلب آباد سے گرفتار کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دوران تفتیس اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے حبیب جالب بلوچ کو زاتی عناد کی بنا پر قتل کیا اور یہ کہ ان کا کسی سیاسی یا مزاحمتی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں آئی جی پولیس نے اس موقع پر حبیب جالب بلوچ کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس تفتیشی ٹیم کے لئے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔