5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ بغیر کوچ کے ہی ایبٹ آباد میں شروع
جنگ نیوز -
کراچی…کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ بغیر کوچ کے ہی ایبٹ آباد میں شروع ہوگیا،شہباز علی کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کردی۔اکتوبر میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ ایبٹ آباد میں جاری ہے،کیمپ میں مدعو کئے گئے 25میں سے 24کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے، تمام کھلاڑیوں نے صبح کے سیشن میں پریکٹس کی، ایبٹ آباد میں شدید بارشوں کی وجہ سے کیمپ میں ٹرینگ متاثر ہوئی،پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچ مشل وین ڈین پاکستان نہیں پہنچ سکے، ان کی عدم موجودگی میں ہی کیمپ شروع کردیا گیا ہے، امکان ہے کہ ڈچ کوچ پیر کو کیمپ جوائن کرلیں گے، پاکستان ہاکی ٹیم کے اسٹینٹ کوچ احمد عالم نے جیو نیوز کوبتایا کہ شہبازعلی کے سفری کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کیمپ میں شرکت سے روک دیا گیا ہے، تربیتی کیمپ 26اگست تک جاری رہے گا، جس کے بعد کیمپ کا دوسرا مرحلہ پہلی ستمبر سے ہالینڈ میں ہوگا۔