تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نقصان کے ازالے کیلئے دو کھرب روپے چاہئیں،خیبر پختونخوا حکومت

جنگ نیوز -
پشاور....خیبرپختون خوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر صوبہ میں سیلاب سے دوکھرب روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ بین الاقوامی برادری نے فوری امداد نہ کی تو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبہ کی کارکردگی متاثرہوسکتی ہے۔پشاور میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بریفنگ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے صوبہ میں اب تک 1010 افراد شہید ،968زخمی اور پانچ لاکھ 45ہزار 739 خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ 4 لاکھ 65 ہزار601 ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے نقصان کا ابتدائی تخمینہ دوکھرب روپے لگایا گیا ہے جس میں کئی گنا اضافہ کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی دنیا اقوام متحدہ کے نوٹس لینے کے بعد سیلاب کی تباہی کی جانب متوجہ ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے مسائل سے نمٹنا صرف صوبے کے بس کی بات نہیں ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے تباہ کاری کا 95 فیصد نقصان خیبرپختونخواہ میں ہوا ہے لیکن وفاق اور نیشنل ڈیسزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ کی تباہی کا صحیح اندازہ نہیں لگایا اور نہ ہی تباہی کی اصل تصویر سامنے لا سکی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.