5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ملک میں سیلاب سے تباہی، یوم آزادی کی تمام سرکاری تقریبات منسوخ
جنگ نیوز -
اسلام آباد....ملک میں سیلاب سے آنیوالے تباہی کے پیش نظر یوم آزادی پر ہونے والی تمام سرکاری تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق یوم آزادی کے موقع پرایوان صدرمیں کوئی تقریب نہیں ہوگی اورصدرپورادن پنجاب اور خیبر پختون خوا کے سیلاب متاثرین کے ساتھ گزاریں گے۔اس سے قبل پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 14اگست کو یوم آزادی کے موقع پر اور 6ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی اور یہ تمام رقم متاثرین سیلاب کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔ دوسری جانب صدر زرداری نے اپنادورہ روس چندگھنٹوں تک محدودکردیاہے،، ترجمان ایوان صدرکے مطابق وہ اٹھارہ اگست کوروس جائیں گے اورغیرملکی سربراہ کانفرنس میں چندگھنٹے شرکت کرنے کے بعدوطن لوٹ آئیں گے۔ صدر زرداری نے روس میں چارملکی سربراہ کانفرنس میں شرکت کرناہے، اس کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ روس،افغانستان اور تاجکستان کے سربراہ شرکت کریں گے۔ایوان صدرکے ترجمان کے مطابق یہ کانفرنس کئی ہفتے پہلے سے طے شدہ ہے۔