تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب سے متاثرہ خاندان کا نومولود بچہ اغواء، 40ہزار روپے میں فروخت

جنگ نیوز -
فیصل آباد…مظفر گڑھ سے فیصل آباد پہنچنے والے سیلاب سے متاثرہ خاندان کے پندرہ دن کے بچے کو اغوا کر کے چالیس ہزار روپے میں فروخت کر دیا گیا ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کے رہائشی اسلم کے ہاں بچے کے پیدائش متوقع تھی ۔ اس دوران سیلاب نے ان کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اسلم بڑی مشکل سے اپنی بیوی کو لے کر فیصل آباد پہنچا جہاں اُس نے بیٹے کو جنم دیا ۔ بچے کی پیدائش مقامی دائی ممتاز کی مدد سے عمل میں آئی گزشتہ روز ممتاز نے دو خواتین کی مدد سے پندرہ دن کے بچے کو اغوا کر لیا اور چالیس ہزار روپے میں ایک خاتون کو فروخت کر دیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں دائی کو گرفتار کر لیا جس کی نشاندہی پر بچے کو خریدنے والی خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ بچے کو بازیاب کرکے اس کی ماں کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.