تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب زدگان کراچی، حیدرآباد،جامشورو کیمپس میں منتقل ہونگے

جنگ نیوز -
کراچی…چیف سیکریٹری سندھ فضل الرحمان نے کہاہے کہ جیکب آباد انتہائی خطرناک صورت حال سے دوچار ہے۔سیلاب زدگان کے لئے کراچی، حیدرآباد اور جامشورومیں کیمپ ویلیجز قائم کئے جائیں گے جبکہ غیرترقیاتی اخراجات منجمد کرکے متاثرین کے لئے دس ارب روپے کا فنڈ قائم کردیاگیاہے۔یہ بات انہوں نے کراچی میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔چیف سیکریٹری سندھ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اب تک صوبے کے پانچ اضلاع میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد اٹھارہ لاکھ ہوچکی ہے۔جیکب آباد انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچار ہے اور اسے خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی درخواست پر متاثرین کو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے روہڑی اور سبی بھی منتقل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد، کراچی اور جامشورو میں ایک ایک ہزار کیمپوں کے ولیجز قائم کئے جائیں گے اورانکی تعداد دس ہزار تک بڑھائی جائے گی ۔فضل الرحمان نے ریسکیو سروسز پرپاک آرمی ، بحریہ اور فضائیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ صوبائی ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی تمام اداروں سے رابطے کے ساتھ مانیٹرنگ کا کام بھی انجام دے رہی ہے ۔اوروزیراعلیٰ کی ہدایت پر بحالی کے کمیشن قائم کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یونیسیف ، تیونیسیا اور متحدہ عرب امارات سے ریلیف کی اشیا مل چکی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت یا انتظامیہ کہیں بھی خود شگاف نہٰیں لگاسکتی غلط اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں ۔ موہنجودڑوبھی محفوظ ہے،اور ائیرپورٹ کی توسیع ختم کردی ہے۔چیف سیکریٹری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب زدگان کے لئے دس ارب روپے کا فنڈ قائم کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.