تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چینلز کی بندش کیبل آپریٹرز کے جھگڑے کا نتیجہ ہے ،بابر اعوان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کا کسی چینل کی بندش سے کوئی تعلق ہے نہ ہی حکومت کسی چینل پر کوئی پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔بابر اعوان اسلام آباد میں چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الہٰیسے سملی ڈیم کے حوالے سے بریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے گفت گو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آج ہی ججز کے تقرر کے لئے کمشن اور پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لئے تیار ہے لیکن معاملہ زیر سماعت ہونے کی وجہ سے توہین عدالت کا الزام لگ جائے گا۔ بابر اعوان نے کہا کہ کیس کا فیصلہ ہونے کے بعد ججز کا تقرر کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں کوئی کشیدگی نہیں،اگر ایسا ہوتا تو نواز شریف وزیر اعظم سے رابطہ نہ کرتے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ چینلز کی بندش کیبل آپریٹرز کے جھگڑے کا نتیجہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.