5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چین کا سیلاب زدگان کیلئے مزید50ملین یو آن کی امداد کا اعلان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چین کی حکومت نے سیلاب زدگان کے لئے مزید پچاس ملین یوآن امداد کا اعلان کیا ہے،جس میں ادویات،خوراک،خیمے اور دیگر سامان شامل ہے۔اس بات کا اعلان پاکستان میں چینی سفیرلیوجین نے ایک نیوزکانفرنس میں کیا،انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز ان کی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے چینی وزیراعظم کی طرف سے حالیہ سیلاب میں بھاری جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس اور ہمدردی کا پیغام پہنچایا ہے، چینی سفیرنے کہا کہ چین اس سے پہلے 20 ملین یوآن کی امداد دے چکا ہے۔ اور مشکل کی اس گھڑی میں چینی عوام پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،انہوں نے بتایا کہ امدادی سامان میں خیمے، پانی صاف کرنے والے پلانٹس، جنریٹرز اور ادویات شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ چین سیلاب زدگان کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا،اس سے قبل چینی ریڈ کراس نے 50ہزار ڈالر نقد بھی حکومت کو دیے ہیں