تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گھوٹکی:تین روزسے پھنسے دس ہزار سیلاب زدگان کو نکال لیاگیا

جنگ نیوز -
گھوٹکی…ملک بھر میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ لاکھوں افراد کو پاک فوج کی جانب سے محفوظ مقامات پر منتقل کرکے بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ڈی سی او گھوٹکی عبدالعزیز عقیلی کے مطابق کچے کے دریائی علاقے میں گزشتہ تین روزسے پھنسے دس ہزار سیلاب زدگان کو نکال لیاگیاہے۔خیرپور کے اُلرا جاگیربند ،جمشید لوپ بند ،فرید آباد بند اور راضی ڈیرو بند پر سیلابی ریلے کا دباؤ جاری ہے جس کے باعث تیس ہزار افراد امدادی کیمپوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔دریائے سندھ میں دادو اور مورو کے درمیان کچے کے 80سے زائد دیہات میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا ہے۔متاثرہ دیہات سے لوگوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ضلع مظفرگرھ کے علاقے قصبہ شاہ جمال میں تین روزبعد سیلابی ریلوں کے درمیان پھنسے ہوئے ہزاروں افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیوآپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں ۔ جہاں سحر و افطار کا انتظام کیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.