تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسرائیل کیساتھ وزارت خارجہ کے تعلقات کی مذمت کرتے ہیں،منور حسن

جنگ نیوز -
لاہور… امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ اسرائیل برائی کا محور ہے اور اسکے ساتھ وزارت خارجہ کے تعلقات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ لاہور میں نمازہ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید منور حسن کاکہنا تھا کہ حکومت کو تل ابیب میں اپنا کیمپ آفس فوری بند کردینا چاہئے کیونکہ اگر حکمرانوں نے قاعداعظم کے فرمان کے برعکس اسرائیل سے روابط بڑھائے تو انہیں شدید عوامی رد عمل کا سامنا کرنا ہڑے گا۔ سید منورحسن نے کہا کہ ملک میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے اور دو کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں پاکستانی وزارت خارجہ متاثرین کی امداد کیلئے مہم چلانے کی بجائے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور تل ابیب میں کیمپ آفس قائم کردیاگیا ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.