تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عوام ،تباہی سے نجات کیلئے دورکعت نمازاستغفاراداکریں، الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پاکستان کے تمام مسلمانوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ قیامت خیزسیلاب کی تباہ کاریوں سے نجات کیلئے کھلے آسمان تلے چھوٹے بڑے میدانوں میں دورکعت نمازاستغفاراداکریں۔اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچارہے،اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہزاروں افرادجاں بحق، ہزاروں لاپتہ اورلاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں، شہرکے شہرتباہ ہوچکے ہیں ، سینکڑوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں، کھڑی فصلیں ،سڑکیں اورپل تباہ ہوچکے ہیں،ہرطرف تباہی وبربادی ہے ۔انہوں نے عوام سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ اس قدرتی آفت سے نجات کیلئے کھلے آسمان تلے چھوٹے بڑے میدانوں میں باجماعت دورکعت نمازاستغفاراداکریں۔نمازکے بعد سات مرتبہ درودتنجینا ،سات مرتبہ ” استغفراللہ ربّ ِ من کل ذنب ’‘ و اتوب الیہ “ پڑھیں۔ اس کے بعد نماز استغفارکی امامت کرنے والے امام سات مرتبہ دعائے سیدالاستغفارپڑھیں اورعوام سے کہیں کہ وہ اس دعاکواجتماعی طورپردوہرائیں۔( دعائے استغفار منسلک ہے )دعائے استغفارپڑھنے کے بعدعوام خشوع وخضوع کے ساتھ دعاکریں کہ اللہ تعالیٰ ملک کو سیلاب کی ناگہانی آفت سے جلدازجلدنجات دلائے، ہمارے گناہوں کومعاف فرمائے اور ہم پراپنی رحمت کے دروازے کھول دے اورہماری غیب سے مددفرمائے ۔








متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.