تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارتی وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کو فون، 50لاکھ ڈالر امداد کی پیشکش

جنگ نیوز -
اسلام آباد…بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو ٹیلے فون کیا ہے اور پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے پچاس لاکھ ڈالر امداد کی پیش کش کی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایس ایم کرشنا نے بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے چاس لاکھ ڈالر کی امداد کی پیشکش کی ۔ایس ایم کرشنا نے اپنی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ شدید سیلابوں سے قیمتی جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.